Live Updates

گورنر پنجاب چوہدری سرور کل اسلام آباد آئیں گے

پیر 22 اپریل 2019 21:50

گورنر پنجاب چوہدری سرور کل اسلام آباد آئیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ایک روزہ دورے پر کل لاہور سے اسلام آباد جائیں گے۔ جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دئیے گئے موقف کے حوالے سے وضاحت کریں گے۔ واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے مقامی نیوز چینل کو دئیے گئے انٹر ویو میں اعتراف کیا تھا کہ وفاقی کابینہ میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اگر وزیر اعظم نے انہیں گورنر کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی تو وہ اس سے قبل خود استعفیٰ دے دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات