رحیم یارخان،یونیورسٹی آف فیصل آباد میں پہلی انٹر نیشنل مائیوپیا کانفرنس کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2019 23:42

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ڈیپارٹمنٹ آف آفتھلمالوجی اور سکول آف آپٹومیٹری کے زیر اہتمام پہلی انٹر نیشنل مائیوپیا (Myopia)کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں انگلینڈ اور امریکہ سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین امراض چشم و بصارت کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا مقصد مائیوپیا یعنی قریب نظری کی وجوہات ، تشخیص ،جدید طریقہ علاج ، بچائو کے طریقہ کا ر پر جدید تحقیق اور عوام النا س میں بیماری کے حوالے سے آگاہی وشعور اجاگر کرنا تھا۔

کانفرنس میں آئی ڈیپارٹمنٹ شیخ زید ہسپتال کے فوکل پرسن و OSPرحیم یار خان کے میڈیا کوارڈینیٹر آپٹو میٹریسٹ ڈاکٹر فیصل رشید نے بطور مہمان سپیکر کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش کیا اور ینگ ڈاکٹر ز کو تربیتی کورس کروایا۔ کانفرنس میں انہیںا عزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔