مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے نریند مودی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹم بم بھی عید پہ چلانے کے لیے نہیں ہے

نریندر مودی نے ایک تقریر کے دوران کہا تھا کہ بھارت کا ایٹم بم دیوالی پہ چلانے کے لیے نہیں ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 22 اپریل 2019 21:43

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے نریند مودی کے بیان پر ردعمل دیتے ..
مقبوضہ کشمیر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22اپریل2019ء) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور جموں اینڈ کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کستان کا ایٹم بم بھی عید پر چلانے کے لیے نہیں ہے۔ نریندر مودی نے الیکشن کمپین کے سلسلے میں ایک جگہ تقریر کے دوران بھڑک ماری تھی کہ بھارت پاکستان پر کسی وقت بھی حملہ کر سکتا ہے، نریندر مودی نے کہا تھا کہ بھارت کا ایٹم بم دیوالی پہ چلانے کے لیے نہیں ہے۔

 
 بھارتی وزیراعظم کے اس بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ کہا ہے کہ اگر بھارت کا ایٹم بم دیوالی کے لیے نہیں ہے تو پاکستان کا ایٹم بم بھی عید پہ چلانے کے لیے نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ نہ جانے کیوں مودی اتنا گر کرسیاست کو اس کے اصل راستے سے ہٹا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارت میں الیکشن کا دور چل رہا ہے اور بھارتی جنتا پارٹی اس وقت پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف کمپین کر کے ووٹ حاصل کرنا چاہ رہی ہے۔