آج کل ملک میں صدارتی نظام کی باتیں چل رہی ہیں پہلے بھی یہ بحث ہوتی رہی ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، وزیراعلیٰ سندھ
آئین میں سینئر وزیر کے عہدے کی گنجائش موجود ہے، سید مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال آپکو حکومت کرتے ہوئے گیارہ سال ہوچکے ہیں اب بھی کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ہے کیا وجہ ہے مقدمات بڑھ رہے ہیں، نصرت سحر عباسی آپ لوگوں نے خود رولز بنائے ہیں اور آپ سوال کی جگہ تقریر کریں گے تو جواب کے لیئے دوسرے ارکان رہ جائیں گے، خرم شیر زمان
منگل 23 اپریل 2019 00:01
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے جاوید حنیف نے کہا کہ پراسیکیوٹرز کی زیادہ تربھرتیاں دیہی سندھ سے ہوئی ہیں۔
ایوان کو بتایا گیا کہ سندھ کی27اضلاع کی عدالتوں میں 42 ہزار کرمنل۔کیسز زیرالتواہیں ۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ پہلاصوبہ ہے جس نے ثالثی کانظام متعارف کرایاہے اس کا مقصد یہ ہے کہ مقدمات کا جلد تصفیہ ممکن ہوسکے۔ کارروائی کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان کے درمیان نوک جھونک بھی ہوتی رہی۔اسپیکر نے خرم شیر زمان سے کہا کہ آپ لوگوں نے خود رولز بنائے ہیں اور آپ سوال کی جگہ تقریر کریں گے تو جواب کے لیئے دوسرے ارکان رہ جائیں گے۔وزیر اعلی سندھ نے بھی کہا کہ فاضل دوست نے جو سوال کیا ہے وہ وہ تین دفعہ دے چکا ہوں۔،اگریہ تقریر کریں گے تو پھر اس کا جواب جلسے میں دوں گا ۔ جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ آپکو حکومت کرتے ہوئے گیارہ سال ہوچکے ہیں اب بھی کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ہے کیا وجہ ہے مقدمات بڑھ رہے ہیں ۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے اس وقت 542 ڈی پی پیز بھرتی کیئے جن میں 76 پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایاز سومروجب وزیر قانون تھے اس وقت بھی ہم نے بھرتی کی تھی۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ محراب پور، نوشھرو فیروز میں 998 .32 ملین کی عدالتی عمارت 2019 میں مکمل ہونی ہے وہ کب مکمل ہوگی۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ مجھے معلومات نہیں تاہم اتنا معلوم ہے 2020 جون میں مکمل ہوگی ۔ جس پر نصرت سحر عباسی نے کہا کہ عوام کا پیسہ ہے رونا وفاق کا رویا جارہا ہے ہم سندھ کا رونا روتے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے کہا کہ آپ بتائیں کہ اکانٹنٹ جنرل نے جو کہا ہے کہ 292 ارب جس کا ریکارڈ نہیں ہے ۔ جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ میں جواب دوں گا تو بولا جائے گا سریا کتنا تھا سیمنٹ کتنا تھا ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.