پہلاا آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ

پیر 22 اپریل 2019 23:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کراچی پر جاری’’پہلا آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ میں لیکول بالرز باسکٹ بال کلب نے مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط کلب بحریہ باسکٹ بال کلب کو 50کے مقابلے میں 58 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

فاتح کلب کی جانب سے ارحم لطیف 23، عمیر پاشا 20 اور خضر منیر نے 10 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے عمیر خان 16، محسن محمود 15 اور سجاد خان نے 13 پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین، ممتاز احمد اور نزاکت خان نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون، راج کمار لکھوانی اور زاہد ملک تھے۔ میچ سے قبل مہمان خصوصی ڈی ایس پی شعیب رفعت سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر غلام محمد خان، عبد الناصر اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :