الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار کر لی

الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹرین اور سیاسی جماعتوں کے اکاوئنٹس کی تفصیلات بنکس سے بھی لی جائے گی، ترجمان

منگل 23 اپریل 2019 14:01

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان الطاف احمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹرین اور سیاسی جماعتوں کے اکاوئنٹس کی تفصیلات بنکس سے بھی لی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف احمد خان نے سیاسی جماعتوں اثاثوں کی چھان بین اور قبائلی علاقوں میں انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے اکاوئنٹس اور پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کا کام جاری ہے ۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔ انہوںنے کہاہک الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹرین اور سیاسی جماعتوں کے اکاوئنٹس کی تفصیلات بنکس سے بھی لی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ارکان پارلیمنٹرین اور جماعتوں کے اثاثوں کی چھان بین فنانسنگ ونگ کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فاٹا میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں جلد انتخابات ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ فاٹا میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہو گیا ہے ،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے جس کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔