Live Updates

ندیم افضل چن نے فواد چوہدری کی وزارت کی تبدیلی سے متعلق اہم دعویٰ کر دیا

فواد چوہدری کو کارگردگی کی بنیاد پر نہیں ہٹا گیا بلکہ انہوں نے خود وزیراعظم سے وزارت کی تبدیلی کی درخواست کی تھی،فواد چوہدری کا ماننا ہے کہ ان کی وزارت پر بہت لوگوں کو اختلاف ہے۔ ترجمان وزیراعظم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اپریل 2019 13:35

ندیم افضل چن نے فواد چوہدری کی وزارت کی تبدیلی سے متعلق اہم دعویٰ کر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اپریل 2019ء) وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خود وزیراعظم عمران خان سے اپنی وزارت تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ میں اس بارے میں بلکل جھوت نہیں بولوں گا یہ بات میرے سامنے ہی ہوئی تھی،فواد چوہدری نے عمران خان کو کہا کہ میری وزارت پر سب کو بہت اختلافات ہیں جس میں پی ٹی وی کا ایشو بھی شامل تھا۔

اس لیے آپ مجھے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دے دیں کیونکہ وہ خالی پڑی ہوئی ہے۔فواد چوہدری نے اپنی وزارت کی تبدیلی سے متعلق عمران خان سے خود بات کی تھی۔خیال رہے اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ زیراعظم عمران خان وزارت اطلاعات کا قلمدان فردوس عاشق کو دینے کا فیصلہ ایک مہینہ پہلے کرچکے تھے، فردوس عاشق کو وزارت کی اطلاع وزیراعظم نے خود فون کرکے دی۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات فواد چودھری کو سینئیر پارٹی رہنماؤں اور ایم ڈی پی ٹی وی پرتنقید سمیت ملازمین کے مظاہرے میں آمد پارٹی قیادت کو اچھی نہیں لگی، جس پر فواد چودھری کیلئے کڑے دن شروع ہوگئے تھے۔ اس سے فواد چودھری بھی آگاہ تھے کہ ان کی وزارت تبدیل کردی جائے گی لیکن فواد چودھری نے کوشش بھی کی کہ ان کی وزارت بچ جائے۔ تاہم وزیراعظمعمران خان نے فواد چودھری کو ان کی خواہش کے مطابق نئی وزارت دی ہے۔

وزیراعظم نے اعظم سواتی کی خالی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کو دے دی ہے۔ فواد چودھری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مطالبہ کیا تھا۔سی طرح وزیراعظم نے اعظم سواتی کی کابینہ میں واپسی کا فیصلہ بھی ایک ماہ پہلے کرلیا گیا تھا۔ جس کے تحت وزیراعظم ان پارلیمانی کی وزارت میں ایڈجسٹ کردیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات