Live Updates

کیا ہم وزیراعظم آفس کو دنیا کے نقشے کا تحفہ دے سکتے ہیں؟

عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کا وزیراعظم پر ایک اور تنقیدی وار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اپریل 2019 13:47

کیا ہم وزیراعظم آفس کو دنیا کے نقشے کا تحفہ دے سکتے ہیں؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2019ء) : عمران خان نے دورہ ایران کے دوران جرمنی اور جاپان کی سرحدیں مشترکہ ہونے سے متعلق بیان دیا تو انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وزیراعظم پر ایک اور تنقیدی وار کر دیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ کیا ہم وزیراعظم آفس کو تحفے میں چمڑے ( Leather )کی جیکٹ دینے کی بجائے دنیا کا نقشہ دے سکتے ہیں؟
قبل ازیں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ریحام خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ تاریخ کا کیا ہے نئی بن جائے گی اور جغرافیہ بھی ۔

جو کپتان کو لائے ہیں جغرافیہ تبدیل ہونے کے متعلق اچھی طرح واقف ہیں اس لئے کپتان نے جو کہا سچ کہا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایران کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان دیا جس میں انہوں نے کہا کہ جاپان اور جرمنی کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کو لے کر ان پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں عمران خان کو یورپی ملک جرمنی اور ایشیائی ملک جاپان کو ہمسایہ ممالک قرار دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جتنی زیادہ آپ تجارت کریں گے آپ کے تعلقات اتنے ہی مضبوط ہوں گے۔ جرمنی اور جاپان نے لاکھوں شہریوں کو ہلاک کیا۔ پھر دوسری جنگ عظیم کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا اور جاپان اور جرمنی کی سرحد پر مل کر صنعتیں لگائیں اور اس کے بعد سے ان کے درمیان خراب تعلقات کا کوئی سوال ہی نہیں کیونکہ ان کے اقتصادی مفادات ایک ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں جرمنی اور جاپان تو اتحادی تھے تو پھر انہوں نے ایک دوسرے کے لاکھوں شہریوں کو کیسے ہلاک کر دیا اور یہ بھی کہ ہزاروں میل دور واقع یہ دو ملک ایک دوسرے کے ہمسائے کیسے ہو سکتے ہیں؟
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر وزیراعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ انہوں نے دنیا کے جغرافیے کا نقشہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے ۔ جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ عمران خان شادی جرمنی اور فرانس کی بات کرنا چاہ رہے تھے ہو سکتا ہے کہ ان کی زبان پھسل گئی ہو اور زبان پر فرانس کی جگہ جاپان کا نام آ گیا ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات