ڈاکٹر یاسمین راشد وزارت صحت کی اسد عمر ہیں ‘ اپوزیشن

منگل 23 اپریل 2019 17:53

ڈاکٹر یاسمین راشد وزارت صحت کی اسد عمر ہیں ‘ اپوزیشن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن بنچوں کے درمیان اس وقت تلخ کلامی ہو گئی جب اپوزیشن کی جانب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی وزارت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں وزارت صحت کی اسد عمر قرار دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے دوران (ن) لیگ کی عظمیٰ بخاری نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ناکامی کا اعتراف کریں کہ آپ ہسپتالوں کا نظام صحیح نہیں کر سکیں ۔

اس پر (ن) لیگ کے رکن اسمبلی ملک محمد احمد خان نے جملہ کسا کہ یہ وزار ت صحت کی اسد عمر ہیں ۔ اس پر حکومتی بنچوں سے ناگواری کا اظہار کیا گیا اور اپوزیشن کے خلاف جملے بازی شروع ہو گئی تاہم چیئرمین پینل نے یہ کہہ کر معاملہ نمٹا دیا کہ آپ اس معاملے پر نیا سوال جمع کر ادیں۔