اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کردیا

منگل 23 اپریل 2019 20:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود اپنے 49علاقائی دفاتر کے گردونواح میں رہائش پذیر طلبہ و طالبات کی سہولت کے لئے ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کردیا ہے "یہ اقدام یونیورسٹی کے ملک گیر تعلیمی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لئے تیار کئے گئے روڈ میپ کی ایک کھڑی ہے ،ْ طلبہ کی سہولتوں میں اضافہ کے لئے علاقائی دفاتر کو تمام ضروری ساز و سامان ،ْ حسب ضرورت سٹاف اور ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی"ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے بہاولپور ریجن کے طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ سروس)مزدا کوسٹر(کی چابی دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ یہ سہولت یونیورسٹی کے دیگر علاقائی دفاتر کے طلبہ کو بھی بتدریج فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ علاقائی دفاتر یونیورسٹی اور طلبہ کے مابین رابطہ پل کا کردار ادا کررہے ہیں اور حکومت کی سپورٹ سے آپریشن کی نوعیت کے مطابق ہر ریجن کے سٹاف کے لئے بھی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ورکشاپس اور امتحانی مراکز کی نگرانی کے فرائض بہ حسن و خوبی ادا کرسکیں۔قبل ازیں ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ انعام الله شیخ نے علاقائی دفاتر کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں وائس چانسلر کو بریفنگ دی۔ انہوں نے علاقائی دفاتر کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اقدامات پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :