سرگودھا کی تین روزہ پولیو مہم میں 167یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کی حفاظت پر چھ سو سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کر رہے ہیں

بدھ 24 اپریل 2019 13:11

سرگودھا کی تین روزہ پولیو مہم میں 167یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کی ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سرگودھا کی تین روزہ پولیو مہم میں 167یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کی حفاظت پر چھ سو سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کر رہے ہیں۔زرائع کے مطابق سرگودھامیں تین روزہ پولیو مہم کے سیکورٹی پلان کے تحت ضلع کی 167یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کی حفاظت پر چھ سو سے زائد پولیس افسران وملازمین ڈیوٹی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پولیس محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں گشت کریں گی علاوہ ازیں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے تعاون کریں اور تما م والدین اپنے ایک سال سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ملک سے اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :