اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیگی رہنما دانیال عزیز کو گن اینڈ کنٹری کلب داخلے سے روکنے کا حکم معطل کر دیا

بدھ 24 اپریل 2019 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیگی رہنما دانیال عزیز کو گن اینڈ کنٹری کلب داخلے سے روکنے کا حکم معطل کر دیا ۔ بدھ کو دانیال عزیز کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی ۔وکیل دانیا ل عزیز نے کہاکہ داخلے سے روکنے کے لیے کلب کے گیٹ پر میرا نام اور تصویر دے دی گئی ہے۔وکیل دانیال عزیز نے کہاکہ مجھ سے پانچ سالہ دور کی وضاحت مانگی گئی جو شوکاز نہیں ہے، وضاحت میں پوچھا گیا لیگل ایڈوائزر کیوں کیسے ہائیر کیا گیا۔

(جاری ہے)

دلائل سننے کے بعداسلام آباد ہائی کورٹ نے نعیم بخاری کودانیال عزیز کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے روک دیااور شریک چیئرمین گن اینڈ کنٹری کلب نعیم بخاری سمیت دیگر ممبران کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ یاد رہے کہ دانیال عزیز 2013 سے 2018 تک گن اینڈ کنٹری کلب کے ایڈمنسٹریٹر رہے ہیں ۔پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری گن اینڈ کنٹری کلب میں موجودہ کمیٹی کے شریک چیئرمین ہیں،دانیال عزیز سے سات صفحات پر مشتمل چارج شیٹ تیار کر وضاحت طلب کی گئی ہے۔گن اینڈ کنٹری کلب ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کے شریک چیئرمین نعیم بخاری نے حکم جاری کیا تھا۔