نارنگ منڈی: میٹر انسپکٹر چوہدری اشفاق احمد بریار ریٹائرہوگئے

اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، پیشہ وارانہ خدمات پر زبردست خراج تحسین

بدھ 24 اپریل 2019 22:09

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) میٹر انسپکٹر چوہدری اشفاق احمد بریار ریٹائرہوگئے، انکے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، پیشہ وارانہ خدمات پر زبردست خراج تحسین ،تقریب میں ایس ای سرکل شیخوپورہ حفیظ خان، ایکسیئن مریدکے ڈویژن اعجاز احمد بھٹی، ایکسیئن ایم اینڈ ٹی مختار حیدر ، ریجنل وائس چیئرمین ملک محمد لطیف ، لیبر لیڈر حاجی محمد یونس کمبوہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق میٹر انسپکٹر چوہدری اشفاق احمد بریار کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں ٹیولپ مارکی شادی ہال نارنگ موڑ میں لیسکو سب ڈویژنز نارنگ نارتھ اور نارنگ سائوتھ کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایس ای سرکل شیخوپورہ حفیظ خان، ایکسیئن مریدکے ڈویژن اعجاز احمد بھٹی، ایکسیئن ایم اینڈ ٹی مختار حیدر اور لیبر لیڈر حاجی محمد یونس کمبوہ تھے، اس موقع پر مریدکے ڈویژن کے تمام ایس ڈی اوزاور یونین کے نمائندگان بھی موجود تھے، نقابت کے فرائض ملک افتخار ساجد نے ادا کئے، ریجنل وائس چیئرمین ملک محمد لطیف نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اور ملک محمد یونس، چوہدری رضوان دوگل، چوہدری عمر پڈا سمیت نارنگ نارتھ کو اچھے انتظامات کرنے پر مبارکباد بھی دی، مقررین نے چوہدری اشفاق احمد بریار کی پیشہ وارانہ مہارتوںکو سراہتے ہوئے کہا کہ چوہدری اشفاق احمد بریار ایک شفیق اور انتھک محنتی انسان ہیں جنہوں نے انتہائی جانفشانی سے محکمانہ فرائض سرانجام دئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نارنگ نارتھ اور نارنگ سائوتھ کی بہترین کارکردگی کی تعریف بھی کی گئی آخر پر چوہدری اشفاق احمد بریار کو پھولوں کے گلدستوں اور تحائف کے ساتھ رخصت کیا گیا اس موقع پر پرتکلف کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :