Live Updates

راولپنڈی، حنیف عباسی کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 8مئی تک ملتوی

بدھ 24 اپریل 2019 22:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمد نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 8مئی تک ملتوی کر دی ہے، محمد حنیف عباسی نے عدالت میں دائردعویٰ میں موقف اختیار کیاتھا کہ انتخابی جلسوں میں عمران خان نے درخواست گزار کی کردار کشی پر مبنی تقاریر کیں حنیف عباسی نے 10ارب روپے ہرجانے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مخالف فریق کی جانب سے حاضرنہ ہونے پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات