سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق کا سعودی وفد کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہائوس میں ظہرانہ
بدھ 24 اپریل 2019 23:04
(جاری ہے)
راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ اسلام تیزی سے پھیلاتا ہوا مذہب ہے۔ دنیا میں 1.8ارب لوگ مسلمان ہیں جو کل آبادی کا 41فیصد بنتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو درپیش چیلنچز و مسائل کو حل کرنا ہمارا مذہبی اور سماجی فریضہ ہے اور اس کے لئے مسلم ممالک کو مل کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو مزید فعال کردار کرنا چاہئے یہ تنظیم مسلمانوں کے بنیاد ی حقوق کی فراہمی اور خاص کر مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کے لئے ایک جامع پروگرام ترتیب دے کر اُن کی آزادی کے لئے اقدام لے۔انہوں نے کہا کہ مختلف علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کے لئے ہمیں مل کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے جس کے تحت مسلم ممالک کے مسائل کے حل کئے جا سکیں۔سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمدبن ابراہیم الشیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان محبت کرنے والا وفادار دوست ملک ہے ۔پاکستان نے ہمیشہ ہمارے موقف کی تائید کی ہے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تعلقات دیگر ممالک کی نسبت ممتاز ہیں جس کی واضع مثال سعودی شہزادے محمد بن سلمان کا پاکستان کا دورہ تھا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جدت ملی ہے اور اسکے فوری نتائج بھی سامنے آئے ہیں بہت سے معاملات مذاکرات کے بغیر حل ہونا شروع ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لایا جائے گا سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کی مشکل گھڑی میں بھائی کی طرح ساتھ رہا ہے ۔ ظہرانہ میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والا ، قائد ایوان سید شبلی فراز ، سینیٹرز جاوید عباسی ، کلثوم پروین ، شیری رحمن ، مشاہد اللہ خان، عثمان کاکڑ، شمیم آفریدی ، رانا مقبول حسین ، سلیم ضیاء، لیاقت تراکئی، احمد خان، رخسانہ زبیری ، سسی بلیجو، نزہت صادق،صابر شاہ ، یوسف بادینی ، نصیب اللہ، انور لال دین ، دلاور خان، بہرمند خان تنگی ،سردار شفیق ترین، منظور احمد ، غوث محمد نیازی ، خان زادہ خان، عائشہ رضا فاروق، ڈاکٹر شہزاد وسیم، حاجی مومن خان آفریدی ، رکن قومی اسمبلی ایاز صادق ،جنرل سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک اور سینیٹ کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.