بھارتی الیکشن کمیشن نے مودی کی بائیوگرافی پر مبنی فلم کی نمائش روک دی

فلم بائیوگرافی سے زیادہ سیاسی ایجنڈا،انتخابات کے آخری مرحلے تک تمائش روکی جائے،بیان

بدھ 24 اپریل 2019 23:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) بھارتی الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ وزیراعظم مودی پر بننے والی فلم بائیوگرافی سے زیادہ سیاسی ایجنڈاہے، فلم کی ریلیز انتخابات کے آخری مرحلے یعنی 19 مئی تک روکی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے نریندر مود ی کی فلم کی ریلیز کے معاملے پرسپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی جس میں بھارتی وزیر اعظم پربننے والی فلم پی ایم نریندرمودی کی ریلیز روکنے کے فیصلے کا اعادہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مودی پربننے والی فلم بائیوگرافی سے زیادہ سیاسی ایجنڈا ہے،فلم میں مودی کے کردارکی واضح طورپرتعریف کی گئی ہے اور انہیں ولی کی طرح دکھایاگیاہے،فلم میں متعددسینز میںاپوزیشن کوکرپٹ دکھایاگیاہے۔بھارتی الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مودی پربننے والی فلم انتخابی توازن بی جے پی کے حق میں جھکاسکتی ہے،لہذاء اسے 19 مئی تک ریلیز سے روکا جائے۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فلم سے متعلق رپورٹ22اپریل تک جمع کرانے کاحکم دیاتھا،فلم پی ایم نریندرمودی 11اپریل کوریلیز ہوناتھی۔