وزیر اعلیٰ سندھ سے یو این آرسی کے وفد کی ملاقات
بدھ 24 اپریل 2019 22:40
(جاری ہے)
انہوں نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ہنگامی امداد فراہم کرنے کے طریقہ کار پر توجہ مرکو ز کی کہ کس طرح سے تھر، کاچھو اور کوہستان کے علاقوں سے آئندہ کی خشک سالی کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ تھر پارکر میں کول مائننگ اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے ذریعے روز گار کے مواقع پیدا کئے گئے ہیں اور اس کی بدولت وہاں پر غربت کی شرح میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کاچھو اور کوہستان کے علاقوں میں بھی غربت کے خاتمے کے لئے اسی طرح روزگار پیدا کرنے کے لئے سرگرمیاں شروع کرنے کا خواہاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یو این آر سی ان کی ٹیم اور دیگر ماہرین کے ساتھ مشاورت کے ذریعے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔ بیوہینی نے وزیراعلی سندھ کا سندھ کے چند علاقوں میں زبردست کام کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہوں نے ان کاموں کو توسیع دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تمام کمزور اور خطرے کا سامنا کرنے والے بچے بھی مستفیض ہوں سکیں ۔ یو این آر سی کے بیوہینی نے سندھ میں پولیو کے خاتمے کی ایک موثر اور جامع مہم چلانے پر وزیراعلی سندھ کی لیڈر شپ کی تعریف کی اور ان سیپولیو کے وائرس بالخصوص شہری علاقوں سے خاتمے کی اہمیت اور اس حوالے سے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔ انہوں نے خواتین کی تولیدی صحت اور آبادی میں اضافے کی شرح کو کم کرنے ، بچوں کے لئے معیاری تعلیم کی فراہمی اور رسائی، دیہی سطح پر غربت میں کمی کے لئے کاوشیں، واٹر مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے لوگوں پر اثرات کو کم کرنے کے لئے کارروائی جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسٹر بیوہینی نے وزیراعلی سندھ کی جانب سے ترقیاتی مقاصد کے حصول میں کامیابی کے لئے کئے گئے ان کے کاموں کو بھی سراہا اور صوبائی حکومت کو غربت کے خاتمے کی پالیسیوں پر عملدرآمد اور دیگر پروگراموں کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے تعاون کی بھی پیشکش کی۔ وزیراعلی سندھ نے یو این آر سی اور ان کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تھر کے دورے اور وہاں پر غذائیت کی قلت کے حوالے سے کام کرنے کے سلسلے میں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ یو این آر سی کے مسٹر بیوہینی نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ انہوں نے تھر کا دورہ کیا تھا اور وہ اسلام کوٹ بھی گئے تھے جسے تھر پارکر کا ماڈل تعلقہ قرار دیا گیاہے۔ انہوں نے تھر پارکر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرانے اور وہاں پر روز گار کے مواقع پیدا کرکے غربت میں کمی لانے کی حکومتی کاوشوں کو سراہا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.