ہمارے لئے یہ باعث اطمینان ہے کہ تعلیم بہتر انداز میں پروان چڑھ رہی ہے ،کمشنر قلات

بدھ 24 اپریل 2019 23:10

کوئٹہ۔ ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ۔کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے کہاہے کہ ہمارے لئے یہ باعث اطمینان ہے کہ تعلیم بہتر انداز میں پروان چڑھ رہی ہے ،ہماری بچیاں شعبہ تعلیم میںاعلیٰ مقام کمانے کی دوڑ میںشامل ہیں ، جس طرح بیٹیوں کی تعلیمی صلاحیتوں میں نکھا ر آیا ہے جوکہ حوصلہ افزااور خوش آئندہ ہے ، آج بلوچستان میں بھی خواتین مقابلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہورہی ہیں ، حکومت کی جانب سے طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم بھی ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ضروری جو انہیں دی جارہی ہے،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کے لئے الگ اراضی مختص کررہے ہیں ، جس پر کام ہورہاہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کی طالبات میں وزیراعظم اسکیمات کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو انجینئر عائشہ زہری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدا رعبدالقدوس اچکزئی ، ڈائریکٹر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس مظفر لانگو ، ایلیمنٹری کالج خضدار کی پرنسپل زاہدہ مصطفی ودیگر بھی موجود تھے ۔پرنسپل مظفر لانگو، اسسٹنٹ رجسٹرار فائزہ بی بی، نائمہ نے بھی خطاب کیا ۔ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر و دیگر مہمانوں نے 35طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے ۔

اور خواتین اساتذہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کر دیئے ، جب کہ مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کردیا گیا ۔لیپ ٹاپ پرائم منسٹر اسکیم کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے میرٹ کی بنیادپر طالبات میں تقسیم کیئے گئے ۔سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی کیمپس کے اسٹاف منظوراحمد قلندرانی ، عرفان حسن مینگل ، انجینئرمنصوراحمد ، ذیشان عمرانی ، سمیت دیگر اساتذہ اور اسٹاف کے اراکین موجود تھے ۔

کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہرنے کہاہے کہ صوبہ تعلیم ہی کے ذریعے ترقی کرسکتا ہے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام طبقات مل کر اپنے کردار کو نبھائیں، میں بچیوں سے کہو نگا کہ وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں مطالعہ کریں ، اور بھر پور انداز میں تعلیم کی جانب متوجہ ہوں ۔آج ہماری بچیاں پڑھ رہی ہیں اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل مقام حاصل کرنے میں بھی پیش پیش ہیں ،ہمارے درمیان ایڈیشنل کمشنر ریونیو انجینئر عائشہ زہری بھی موجود ہیں ،اور وہ آپ بچیوں کے لئے رول ماڈل ہیں جنہوں نے کافی محنت کی اور آج اس مقام تک پہنچی ہیں لہٰذا آپ لکھیں پڑھیں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید اجا گر کریں انہوںنے کہاکہ حکومت طالبات کی سرپرستی کرکے انہیں نہ صرف تعلیم کے مواقع مہیا کررہی ہے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں لیپ ٹاپس کی سہولت دے رہی ہے اور حکومت کی جانب سے یہ اقدامات مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہیں گی۔

انہوںنے کہاکہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کے لئے الگ اراضی مختص کررہے ہیں ، جس پر کام ہورہاہے ،تاکہ خضدار میں اس جامعہ کو مستقل بنیادوں قائم کرکے یہاں مزید تعلیم عام کی جائے ۔پرنسپل سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس مظفرخان لانگو نے کہاہے کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس اس ریجن کی نئی نسل کے لئے ایک بنیادی تعلیمی مرکز ہے،نئی نسل کو خضدار میں تعلیم مل رہی ہے ، اور یہاں کئی طالبات کو اسکالر شپ بھی مل رہی ہے انشاء اللہ ہمارا مستقبل روشن اور تابناک ہے ایک پڑھی لکھی نئی نسل تیار ہوگی ، اس ادارے میں معیار و میرٹ بلند وبالا ہوگا ۔