Live Updates

قومی خزانے اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں پر آرٹیکل چھ لگنا چاہئے. فردوس عاشق اعوان

عمران خان قوم کی امید ہیں ان کو دوسروں کی طرح پارٹی وراثت میں نہیں ملی. معاون خصوصی برائے اطلاعات کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 اپریل 2019 11:46

قومی خزانے اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں پر آرٹیکل چھ لگنا چاہئے. ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 اپریل۔2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی خزانہ لوٹنے اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں پر آرٹیکل چھ لگنا چاہئے، کرپشن اتحاد کی سازش ناکام ہوگی ہے. اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے ملک کو قرضے کی دلدل میں دھکیلا، قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹنے والوں اور غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں پرآرٹیکل چھ لگنا چاہئے، کرپشن اتحاد کی سازش ناکام ہوگی.

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مدینے کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، عمران خان قوم کی امید ہیں وہ امیدوں کے چراغ روشن رکھیں گے ان کو دوسروں کی طرح پارٹی وراثت میں نہیں ملی . فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی جدوجہد22سال پر محیط ہے، پیپلزپارٹی سے عمران خان کی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی ہے.

علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ غلام سرور کی وزارت پر میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، بریفنگ میں گیس کمپنیز کی بد انتظامی کے حقائق سے آگاہ کیا تھا. گیس مسئلے کے ذمہ داران کمپنیز کے اعلیٰ عہدیداران ہیں، سازش کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا، معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ غلام سرور میرے نہایت قابل احترام بھائی ہیں، ان کی عزت کرتی ہوں، میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر بتانا افسوسناک ہے.

پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے ملک کو قرضے کی دلدل میں دھکیلا، قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹنے والوں اور غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں پرآرٹیکل چھ لگنا چاہئے، کرپشن اتحاد کی سازش ناکام ہوگی.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات