میثاق معیشت ،جمہوریت کے استحکام کیلئے حزب اختلاف کیساتھ بات چیت کیلئے تیارہیں‘ ندیم افضل چن

پارلیمانی امور کو خوش اسلوبی سے چلانے کی ذمہ داری حکومت اور حزب اختلاف دونوں پرعائد ہوتی ہے‘ ترجمان وزیر اعظم

جمعرات 25 اپریل 2019 13:39

میثاق معیشت ،جمہوریت کے استحکام کیلئے حزب اختلاف کیساتھ بات چیت کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ حکومت میثاق معیشت پردستخط کرنے اور جمہوریت کے استحکام کیلئے حزب اختلاف کے ساتھ بات چیت کیلئے تیارہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک انٹرویو میں ندیم افضل چن نے کہا کہ پارلیمانی امور کو خوش اسلوبی سے چلانے کی ذمہ داری حکومت اور حزب اختلاف دونوں پرعائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)اورپیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے تھے جس کابنیادی نقطہ کسی جمہوری حکومت کی مدت مکمل کرنے سے متعلق تھا۔لاپتہ افراد سے متعلق ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ یہ حساس معاملہ ہے جسے جلدحل کیاجاناچاہیے۔