پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں ریمارکس پر احتجاج

جمعرات 25 اپریل 2019 14:03

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا پارٹی چیئرمین بلاول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں ریمارکس پر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بل کی منظوری کے بعد جب ڈپٹی سپیکر نے ایجنڈے کی کارروائی آگے بڑھانی شروع کی تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان اپنی نشستوں پر کھڑی ہوگئیں اور انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے ریمارکس پر پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ایجنڈے کی کارروائی مکمل ہوتے ہی اس حوالے سے پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت دی جائے گی تاہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی خواتین نے احتجاج جاری رکھا اور سپیکر ڈائس کے سامنے پہنچ گئیں۔ احسن اقبال نے بھی اس دوران چیئر سے کہا کہ خواتین ارکان کو پہلے موقع دیا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے ڈاکٹر نفیسہ شاہ کو پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت دیدی۔