
گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں باردانہ کی تقسیم 29اپریل سے شروع ہو گی،مئی کے آغاز سے گندم کی خریداری شروع کر کے کاشتکاروں سے ایک ایک دانہ خرید کیا جائے گا،40لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ہدف کے حصول تک فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں خریداری مہم جاری رکھی جائے گی،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ فیصل آباد ریجن
جمعرات 25 اپریل 2019 14:42
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ ہمارا مقصد کسانوں اور کاشتکاروں کیلئے آسانیاں پید ا کرنا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنی گندم فروخت کر سکیں جس کیلئے ہم تمام وسائل بر وئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کر ر ہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ گندم خریداری مہم میں حکومت پنجاب کی جانب سے چھوٹے کسانوں کے مالی استحکام کیلئے کسان دوست اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ اس ضمن میں کسانوںکی سہولت کیلئے خریداری مراکز پر کاشتکار نمائندگان بھی موجود ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ شفافیت اور میرٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے گندم خریداری کے تمام مراحل مکمل کئے جائینگے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کسان دوست پالیسیوں اور بہتراقدامات کی بنا پر ہی چھوٹے کاشت کاروں کی شکایات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ خوراک کے ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولرز اور دیگر ماتحت عملہ کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے گندم خریداری مراکز کا معائنہ اور کاشتکاروں کے مسائل سن کر ان کا فوری ازالہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا اور گندم کا مقررہ ہدف مئو ثر حکمت عملی کے تحت حاصل کیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ فیصل آباد ڈویژن میں گندم کی سرکاری خریداری کے عمل میں کسی قسم کی بد عنوانی اور بے قاعدگی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ اس سلسلہ میں جانچ پڑتال کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی ہمہ وقت سرگرم عمل رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولیات اورحقوق کا ہرممکن خیال ر کھا جائے گا تاکہ انہیں معمولی سی بھی شکایت پیدا نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ گندم خریداری مہم کے بارے میں معلومات،رہنمائی یا شکایت کی صورت میں حکومت پنجاب کے ٹال فری نمبرز0800-13505اور 0800-60606پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
پنجاب بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ اورشرح جاری کردی
-
پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6.5 فیصد کمی، پیداوار 2 کروڑ 90 لاکھ ٹن رہنے کا امکان
-
پاکستان سالانہ 30 لاکھ زیتون کے پودے لگانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے. رپورٹ
-
پنجاب میں کھالوں کی ہیئت اور بناوٹ خراب ہوجانے کےباعث نصف سےزائد پانی ضائع ہورہا ہے، ماہرین
-
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،کمشنرساہیوال
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.