آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی سرگودھا ذکاء للہ شہید پولیس لائن آمد

آئی جی پنجاب نے یادگار شہدء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدء کے لئے بلند درجات کے لئے دعا کی

جمعرات اپریل 17:22

آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی سرگودھا  ذکاء للہ شہید ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان سرگودھا آمد پر ذکاء للہ شہید پولیس لائن گئے جہاں انہیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔آئی جی پنجاب نے یادگار شہدء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدء کے لئے بلند درجات کے لئے دعا کی۔اس موقع پر چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز اور ایس پیز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب پولیس نے سرگودھا آمد پر آر پی اوز آفس میں ریجن کے اجلاس کی صدارت کی جس میں امن وامان سمیت صورتحال اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ آر پی او سرگودھا سید خرم علی نے کرائم ،سکیورٹی،خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک اور شکایات سیل کے بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے ریجن بھر میں جرائم کے خاتمہ سمیت اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے مہم کو تیز کرنے کی ہدایات دیں اور پولیس کارکردگی سمیت بعض امور کے لئے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :