الخدمت فائونڈیشن ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام کفالت یتٰمیٰ ڈونر کانفرنس کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2019 17:57

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) الخدمت فائونڈیشن ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام کفالت یتٰمیٰ ڈونر کانفرنس کا انعقاد۔مقامی میرج ہال میں منعقدہ ڈونر کانفرنس کی صدارت الخدمت آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد نے کی جبکہ الخدمت پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے بحیثیت مہما ن خصوصی کانفرنس میں شرکت کی۔

ڈونر کانفرنس میںسیکرٹری (ر) آزاد حکومت ڈاکٹر محمود الحسن راجہ،ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم،پروفیسر راجہ گلزار خان،پروفیسر محمد یونس چوہدری،ڈاکٹر یعقوب احمد ملک،ایم ایس کوٹلی ڈاکٹر نصر اللہ خان،ایم ایس نکیال ڈاکٹر عمیق احمد،جنرل سیکرٹری الخدمت آزاد کشمیر آفتاب عالم ایڈووکیٹ ،صدر انجمن تاجران ملک محمد یعقوب،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر زاہد الحسن چوہدری،راجہ جاوید اختر ایڈووکیٹ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردار مظہر اقبال،سابق صدر الخدمت کوٹلی سردار ذاکر خان،نائب صدر الخدمت کوٹلی حاجی محمد اسلم ملک،حبیب الرحمان آفاقی سمیت مخیر حضرات ،شہریوں اور الخدمت کے رضاکاران نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈونر کانفرنس میں 65یتیم بچے سپانسر جبکہ 25لاکھ کے وعدے کیے گئے ۔ جنرل سیکرٹری الخدمت پاکستان ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے دوران خطاب شرکاء کو پاکستان و آزاد کشمیر بھر میں فائونڈیشن کی خدمات سے آگاہ کیا جبکہ صدر الخدمت آزاد کشمیرڈاکٹر ریاض احمد نے آزادریاست میں الخدمت کی خدمات،آغوش سرساوہ کا قیام اورآرفن کیئر متاثرین LOCفرسٹ ایڈ ٹریننگ پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔ضلعی صدر الخدمت راجہ مشتاق نواز نے دوران خطاب مہمانان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن کوٹلی کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔