اوکاڑہ، 3افراد کا پولیو ٹیم پر تشدد، مقدمہ درج

جمعرات 25 اپریل 2019 23:38

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) اوکاڑہ3افراد نے پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر تشدد کرکے زخمی کردیا ، ملزمان نے پولیو ٹیم کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم نمبر9کے ممبران وسیم اکرم اور حافظ علی شیر نواحی قصبہ بٹل پورہ میں سکول کی چھٹی کے وقت بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہے تھے کہ ایک شخص غلام احمد ولد محمد امیر نے پولیو ٹیم کو بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا،ٹیم علاقہ میں پولیو قطرے پلانے کے بٹل پورہ کے بچوں کو قطرے پلاکر واپس جانے لگی تو ملزمان غلام احمد،محمد ارشد ،علی حیدر کومسلح آتشیں اسلحہ ڈنڈے سوٹے تھے پولیو ٹیم کو روک کر تھپڑوں سے تشدد کیا اور جان سے ماردینے کی دھکمیاں دیں کہ اچانک اہل دیہہ اکھٹے ہوکرآگئے،جنہوں نے ملزمان سے پولیوٹیم کو بچایا وقوعہ کی بابت ملزمان کے خلاف تھانہ بصیرپور میں مقدمہ نمبر347/19درج رجسٹرڈ کرلیا گیا۔