"ڈگری ڈگری ہوتی ہے، جعلی یو یا اصلی" نواب اسلم رئیسانی نے اپنے بدنام زمانہ بیان پر معافی مانگ لی

ڈگری سے متعلق ماضی میں دیے گئے بیان پر عوام سے معذرت خواہ ہوں، آئندہ ایسا بیان نہیں دوں گا: سابق وزیراعلی بلوچستان

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 اپریل 2019 23:00

"ڈگری ڈگری ہوتی ہے، جعلی یو یا اصلی" نواب اسلم رئیسانی نے اپنے بدنام ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2019ء) "ڈگری ڈگری ہوتی ہے، جعلی یو یا اصلی" نواب اسلم رئیسانی نے اپنے بدنام زمانہ بیان پر معافی مانگ لی، سابق وزیراعلی بلوچستان کہتے ہیں کہ ڈگری سے متعلق ماضی میں دیے گئے بیان پر عوام سے معذرت خواہ ہوں، آئندہ ایسا بیان نہیں دوں گا۔ چیف آف سرا وان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ڈگری سے متعلق ماضی میں دیئے گئے بیان پر عوام سے معذرت خواہ ہوں آئندہ ایسا بیان نہیں دوں گا۔

میں انسانی ماحول پر تحقیق کرنا چا ہتا ہوں ایم فل کے بعد پی ایچ ڈی بھی کر وں گا۔ کافی عرصے سے سوچ رہا تھا کہ ایم فل کروں مجھے تحقیق کر نے میں دلچسپی ہے انسانی ماحول پر تحقیق کر نے کا سوچ رہا ہوں اس ریسرچ کو ایم فل کے بعد پی ایچ ڈی میں بھی جا ری رکھوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ایف ایس سی سے لیکر ما سٹرز تک میری تمام ڈگریاں تصدیق شدہ اور اصلی ہیں۔

ماضی میں ایک موقع پر اسمبلی اجلاس سے نکلا تو صحافیوں نے مجھ سے سوال کیا کہ بہت سے صوبائی اسمبلی کے اراکین کی ڈگریاں جعلی ہیں اور میری حکومت کو خطرہ ہے میں نے اس کے جواب میں کہاتھا کہ میں اب بھی اپنے گھر میں رہتا ہوں اور بعد میں بھی اپنے گھر میں رہتا ہوں، ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہوں یا جعلی۔ یہ بیان میرے گلے پڑگیا جس پر عوام سے معافی چا ہتا ہوں آئندہ میں اس قسم کی غلطی نہیں کر وں گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم دوبارہ حا صل کر کے اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ میرے کلاس فیلو بھی مجھ سے مل کر خوش ہوتے ہیں۔ طلباء سے گپ شپ لگاتا ہوں۔ میں یونیورسٹی کے دن انجوائے کر رہا ہوں ۔