یونیسکو اور میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے زیراہتمام صحافیوں کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں اور ان کے تحفظ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2019 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو اور غیر سرکاری تنظیم میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے زیراہتمام صحافیوں کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں اور ان کے تحفظ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا،جمعرات کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ ورکشاپ میں ملک بھر سے صحافیوں اور شراکت داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ورکشاپ میںصحافیوں کی پیشہ وارنہ ذمہ داریوں کو احسن اور آزادانہ طور پر سرانجام دینے کیلئے مختلف امور کو زیر بحث لایاگیا جس میں صحافیوں کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے تجاویز زیر بحث لائی گئیں۔ ورکشاپ کے شرکا ء نے اس بات پر زور دیاکہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے بغیر آزادی صحافت اور جمہوریت کا فروغ ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں کیلئے ایک مربوط لائحہ عمل تیارکیاجائے ۔

ورکشاپ کے آغاز میں اسد بیگ نے ورکشاپ کے اغراض ومقاصد بیان کیے ۔وقاص نعیم نے جرنل اینڈ سوشل انٹروینشن (جے ایس آئی) کاتعارف بیان کیا جبکہ صدف خان نے جے ایس آئی پائلٹ اسٹڈی کے بینادی ایشوز اور چینلجز پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں یونسیکو کی نمائندہ ملیحہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ آزادی صحافت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتاہے۔آزادی صحافت کو یقینی بنانے کیلئے دنیا بھر میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے، جس میں صحافیوں کے جان ومال کا تحٖفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔