تعلیمی افسران اور اساتذہ کی شبانہ روز انتھک محنت کے نتیجہ میں ہری پور تعلیمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے، اکبر ایوب خان

جمعہ 26 اپریل 2019 11:54

تعلیمی افسران اور اساتذہ کی شبانہ روز انتھک محنت کے نتیجہ میں ہری پور ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) صوبائی وزیر مواصلات اور تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ تعلیمی افسران اور اساتذہ کی شبانہ روز انتھک محنت کے نتیجہ میں ہری پور تعلیمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے، آج مشیر تعلیم کے خصوصی دورہ ہری پور کا مقصد بھی اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ’’آئو بچو سکول چلیں داخلہ مہم 2019ء‘‘ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کرام میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب کے مہمان خصوصی مشیر تعلیم ضیاء الله بنگش تھے جنہوں نے میل اور فی میل اساتذہ سمیت تعلیمی افسران میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اکبر ایوب خان نے مشیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ سو سو سال پرانے سکولوں کی عمارتیں ہمارا اثاثہ ہیں، ان عمارتوں کی ازسرنو تعمیر کے منصوبے اے ڈی پی میں شامل کئے جائیں، رائٹ کالج میں قائم گورنمنٹ ہائی سکول نمبر چار کو اپ گریڈ کر کے ہائیر سکینڈری کا درجہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :