مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

جمعہ اپریل 12:10

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) واپڈ نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 44700کیوسک اور اخرج 20000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد84200 کیوسک اور اخراج84200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد61500کیوسک اور اخراج20000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد38800 کیوسک اور اخراج 23800کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1430.02 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.756 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1156.90 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.149 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.173 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :