ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کی رکنیت معطل کر دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 اپریل 2019 13:40

ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کی رکنیت معطل کر دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2019ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی رکنیت معطل کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عظمی بخاری اور رانا رؤف کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے،دونوں رہنماؤں کی رکنیت رواں سیشن تک معطل کی گئی ہے۔عظمی بخاری کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کلے ڈپٹی اسپیکر اور عظمی بخاری میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔

دوست مزاری نے عظمیٰ بخاری کو بات کرنے سے منع کر دیا جب کہ مسلم لیگ ن کے رکن پیر اشرف رسول کھڑے ہو گئے۔اور ڈپٹی سپیکر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو خاتون سے بات کرنے کی تیمز نہیں۔دریں اثنا دوست مزاری نے پیر اشرف رسول کی وکنیت معطل کر دی۔