شین واٹسن نے بگ بیش لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں؟ خبر آ گئی

آسٹریلوی آل راﺅنڈر اگلے سال بھی پی ایس ایل میں ان ایکشن ہوں گے:ذرائع کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 اپریل 2019 14:19

شین واٹسن نے بگ بیش لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، پی ایس ایل ..
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل2019ء) آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شین واٹسن نے آسٹریلین ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے کہ مگر وہ چند غیر ملکی ٹورنامنٹس کھیلتے رہیں گے جن میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی شامل ہے ،اس بات کا اقرار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک قریبی افراد نے بھی کیاہے۔37 سالہ شین واٹسن نے 2016ءمیں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی اور بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی قیادت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ بہت سی شاندار یادیں ہیں جن میں سے ایک 2016ءمیں بگ بیش جیتنا ہے اور یہ میں کبھی نہیں بھول سکوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں اس لیگ میں بہت سے بہترین کھلاڑیوں کیساتھ کھیلا ہوں اور پوری سنجیدگی کیساتھ آنے والے سیزن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ شین واٹسن نے گزشتہ سیزن میں برسبین ہیٹ کیخلاف صرف 62 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی جبکہ حالیہ آئی پی ایل میں بھی انہوں نے 53 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔انہو ں نے اپنے بگ بیش کیریئر میں41میچز میں26.43 کی اوسط سے1031رنز سکور کیے اور اس دوران ان کا سٹرائیک ریٹ133.72رہا، انہوں نے بگ بیش لیگ میں ایک سنچری اور6نصف سنچریاں بھی سکور کیں،شین واٹسن نے اپنے بگ بیش کیریئر میں19وکٹیں بھی حاصل کیں۔