پمز میں نیورو سائنسز سروس سینٹر کے منصوبہ کے فنڈز روک دیئے گئے

بہت بڑا منصوبہ ہے ،معاشی حالات کے باعث اس کو روک دیا ہے، پارلیمانی سیکرٹری نوشین حامد

جمعہ 26 اپریل 2019 15:51

پمز میں نیورو سائنسز سروس سینٹر کے منصوبہ کے فنڈز روک دیئے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) قومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ پمز میں نیورو سائنسز سروس سینٹر کے منصوبہ کے فنڈز روک دیئے گئے ہیں ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں (ن )لیگ کی جانب سے پمز میں نیورو سائنسز سروس سینٹر کا منصوبہ کے فنڈز روکنے سے متعلق توجہ دلائونوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نوشین حامد نے کہاکہ ایکنک نے نیورو سائنسز سروس سینٹر کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے اور معاشی حالات کے باعث اس کو روک دیا ہے۔ نوشین حامد نے کہاکہ اس سینیٹر میں جتنے ادارے تجویز کیے گئے تھے اس کیلئے ہیومین ریسورس ہی موجود نہیں۔ نوشین حامد نے کہاکہ اگر یہ سینٹر بن بھی جائے تو چلانے کیلئے لوگ نہیں ہیں۔ نوشین حامد نے کہاکہ نیورولوجی کا ڈیپارٹمنٹ فی الحال کام کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ دو ہزار سے زائد مریض پمز میں داخل ہوتے ہیں۔لیگی رکن اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہاکہ ہم یو حکومت کی ترجیحات پر حیران ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو سمجھ ہی نہیں جب منصوبہ تجویز ہوتا ہے تو تمام باتیں مد نظر رکھی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :