سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک سے بھاگنے والے نہیں، علاج کے لئے لندن جانا چاہتے ہیں، سینیٹر جاوید عباسی

جمعہ 26 اپریل 2019 16:40

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک سے بھاگنے والے نہیں، علاج کے لئے لندن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن ) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک سے بھاگنے والے نہیں بلکہ علاج کے لئے لندن جانا چاہتے ہیں اگر انہوں نے بھاگنا ہی ہوتا تو وہ ملک واپس نہ آتے، ڈاکٹر وں کی رائے کے مطابق ان کی میڈیکل ہسٹری لندن میں ڈاکٹر کے پاس موجود ہے اس لئے ان کا علاج لندن ہی میں ممکن ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ کسی بیمار انسان کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، بدقسمتی سے یہاں پر ہر معاملے میں سیاست کو گھسیٹا جاتاہے، اس وقت نواز شریف بیمار ہیں اور علاج ان کا حق ہے، سپریم کورٹ میں اسی لئے اپیل کی ہے کہ ان کا علاج لندن میں ہی ممکن ہے ۔