وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا سپورٹس سٹیڈیم خانیوال کی ابتر صورتحال پر اظہار ناراضگی

وزیر اعلی کی معاون خصوصی برائے کھیل ملک عمر فاروق کو فوری طور پر مداخلت کرکے اسٹیڈیم کی حالت درست کرانے کی ہدایت

جمعہ 26 اپریل 2019 18:28

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا سپورٹس سٹیڈیم خانیوال کی ابتر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حالیہ بارشوں کی وجہ سے خراب ہونے والے سپورٹس سٹیڈیم خانیوال کی حالت زار کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں -وزیر اعلی نے اپنے معاون خصوصی برائے کھیل ملک عمر فاروق کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسٹیڈیم کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے لیے ذاتی دلچسپی لے کر کام کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں- خانیوال سپورٹس سٹیڈیم 189 کنال رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس کا کنٹرول ڈائریکٹوریٹ سپورٹس پنجاب کے پاس ہے اور اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خانیوال کے سپرد ہے -خانیوال سپورٹس سٹیڈیم میں کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈ باکسنگ رنگ پہلوانوں کے لئے اکھاڑا باسکٹ بال کورٹ جاگنگ ٹریک اور ایڈمن بلاک کے چار کمرے شامل ہیں خانیوال اسٹیڈیم میں 500 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے -حالیہ بارشوں کی وجہ سے اسٹیڈیم کی 260 فٹ لمبی باونڈری وال گر گئی تھی اس کے علاوہ بجلی کے کھمبے اور سپورٹس جمنیزیم کو شدید نقصان پہنچا تھا- وزیراعلی کے مشیر برائے کھیل ملک عمر فاروق کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خانیوال نے اسٹیڈیم کا ہنگامی دورہ کیا اور بلڈنگ ڈویژن کے ایکسیئن کو اسٹیڈیم کی مرمت اور بحالی کے کاموں کا فوری تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی- رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم کی مرمت اور بحالی کے کاموں پر0.837 ملین روپے کی رقم خرچ ہوگی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے مطلوبہ رقم فراہم کردی ہے اسٹیڈیم کی مرمت اور بحالی کے کاموں کو فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دیا ہے�

(جاری ہے)