چیچہ وطنی: دلہن بغیر بارات واپس لوٹ گئی

ّرمضان نامی شخص نے ایک لاکھ 30 ہزار روپے لیکر رشتہ کروایا،بارات لینے گئے تو گھر خالی تھا

جمعہ 26 اپریل 2019 20:42

چیچہ وطنی: دلہن بغیر بارات واپس لوٹ گئی
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) چیچہ وطنی میں بارات لیکر جانیوالے ایک دلہا کو دلہن کے بغیرہی واپس لوٹنا پڑا،دلہن اور اسکے گھر والوں کا کوئی اتہ پتہ نہ مل سکا،پولیس نے دوافراد کو گرفتار کرلیاہے، کسووال سے تعلق رکھنے والے محنت کش شیخ بشیراحمد کے بیٹے خلیل احمدکی بارات ساہیوال گئی تو وہاں دلہن تھی نہ اسکے گھر والے ،بارات تمام دن دلہن کے انتظار میں وہاں بیٹھی رہی اور شام کو بغیر دلہن واپس لوٹ آئی، دلہا کے باپ شیخ بشیر احمدنے بتایا کہ اسکے بیٹے کا رشتہ انکے ایک قریبی عزیز محمد رمضان نے طے کروایا تھا اور ہم نے لڑکی والوں کو دینے کیلئے ایک لاکھ تیس ہزار کی رقم بھی ادا کی ،ملزم نے انکے ساتھ دھوکہ کیا اور فرضی لڑکی دکھا کران سے رقم بٹور لی، پولیس نے رشتہ کروانے والے شخص محمد رمضان اور اسکے ساتھی ریاض کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :