نوازشریف کوضمانت ملی تونام ای سی ایل سے نکالنا پڑےگا، صمصام بخاری
میں کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرتا، اب دیکھنا ہوگا کہ نوازشریف کو ضمانت کے بعد بیرون ملک جانے کی بھی اجازت ملتی ہے یا نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اپریل 2019 20:29
(جاری ہے)
نوازشریف نے اپنا علاج کروانا شریف میڈیکل سٹی میں کرانا مناسب سمجھا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت اگر ا ن کو جانے کی اجازت دیتی ہے توپھر عدالت ای سی ایل نام بھی ہٹانے کا کہے گی،اگر عدالت نے حکم دیا توای سی ایل سے نام نکال دیں گے۔ہماری بات سچ ثابت ہوئی کہ انہوں نے ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں ان کا علاج ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے کیسز نیب میں ہیں، نیب آزاد ادارہ ہے ، نیب حکومت کے تابع ادارہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا ہوگا کہ نوازشریف کو ضمانت کے بعد اب بیرون ملک جانے کی بھی اجازت ملتی ہے یا نہیں۔واضح رہے سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی مستقل ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں مئوقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے میاں نواز شریف کوچھ ہفتوں کی ضمانت دی گئی ہے لیکن چھ ہفتوں میں ان کی مکمل صحتیابی ناممکن ہے، اس لئے ان کومستقل ضمانت دینے کے ساتھ محض پاکستان میں علاج کرانے کے فیصلے پر بھی نظر ثانی کی جائے۔ نظر ثانی کی اپیل میں نواز شریف کی تمام میڈیکل ہسٹری بھی منسلک فراہم کی گئی ہے جس میں استدعاکی گئی ہے کہ میاں نواز شریف کو مستقل بنیادوں پر ضمانت دی جائے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی خواہش ہے کہ وہ برطانیہ میں ا پنا علاج کرائیں کیونکہ پاکستان، برطانیہ، امریکہ اور سوئٹزرلینڈ کے طبی ماہرین کے مطابق نواز شریف کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتے لیکن حقیقت میں میاں نواز شریف کا علاج اسی ڈاکٹر سے ممکن ہے جس نے برطانیہ میں ان کا علاج کیا تھا۔ اس لئے استدعا ہے کہ مستقل ضمانت کے ساتھ میاں نوازشریف کو پاکستان میں علاج کے لئے پابند کرنے کے فیصلے پر بھی نظر ثانی کی جائے ۔مزید اہم خبریں
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
گزشتہ ایک سال میں جس جس پر ظلم ہوا، کس نے کالز کی کس نے دھمکیاں دی ہمیں سب کا نام پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
الجزائر سے گوانتانامو بے کے سابقہ قیدی کی رہائی کا مطالبہ
-
خدا کے لئے ہماری فوج کو بچالیا جائے ، ڈاکٹرعارف علوی
-
پرویز خٹک نے مجھے کہا تھا قمر باجوہ کہہ رہا عمران خان سے کہو مجھے 6 مہینے کی ایکسٹینشن دو
-
شہداء اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف سید ..
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کی ملاقات
-
پاکستان: وزیرستان میں لڑکیوں کے سکول پر حملے کی کڑی مذمت
-
بانی پی ٹی آئی قربانیاں دینے کو تیار ہیں، عارف علوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.