افغانستان میں لویہ جرگے کا آغاز،صدراشرف غنی نے افتتاح کر دیا

چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی کی عدم شرکت، شرکاء کااظہار حیرت

پیر 29 اپریل 2019 22:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2019ء) افغان صدر اشرف غنی نے لویہ جرگہ نامی چار روزہ مشاورتی اجلاس کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس اجلاس میں طالبان سے امن مذاکرات کے لیے ایک مشترکہ نقطہ نظر اپنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس لویہ جرگے میں بتیس سو سے زائد افغان سیاستدان، قبائلی عمائدین، نمایاں شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہیں۔

اس اجلاس میں کابل حکومت کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی کی عدم شرکت پر شرکاء نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر حامد کرزئی نے لویہ جرگہ کو امن عمل کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ایسے خدشات بھی سامنے آئے ہیں کہ لویہ جرگہ میں کابل حکومت کے امریکا پر انحصار کے تناظر میں اختلافات جنم لے سکتے ہیں۔