حامد میر نے بھارت کا چہرہ بھارتی اخبار میں لکھے کالم میں بے نقاب کر دیا

بھارتی حکومت من گھڑت خبریں میڈیا کو دیتی ہے،بھارتی میڈیا تصدیق کیے بغیر خبریں نشر کرتا ہے۔ حامد میر کا بھارتی اخبار کے لکھے گئے کالم میں دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 30 اپریل 2019 17:08

حامد میر نے بھارت کا چہرہ بھارتی اخبار میں لکھے کالم میں  بے نقاب کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2019ء) :پاکستان کے سینئیر صحافی حامد میر نے بھارت کا چہرہ بھارتی اخبار میں ہی بے نقاب کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا اس وقت نریندر مودی کے ہاتھوں میں کھلونا بن چکا ہے۔سینئر صحافی حامد میر نے بھارتی میڈیا کا چہرہ بےنقاب کر دیا۔ حامد میر نے انڈیا کے سب سے بڑے ہندی اخبار "دینک بھاسکر " میں کالم میں لکھا ہے کہ بھارتی حکومت من گھڑت خبریں میڈیا کو دیتی ہے،بھارتی میڈیا تصدیق کیے بغیر خبریں نشر کرتا ہے۔

حامد میر کا کہنا ہے کہ میں بھارت کے سب سے بڑے اخبار میں کالم لکھا جو کہ جعلی خبروں سے متعلق ہے۔فروری 2019ء میں پاکستانی علاقے بالاکوٹ پر حملہ کیا گیا تو اس کے بعد بھارتی میڈیا نے حملے میں کئی ہلاکتوں کا دعویٰ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے اس جعلی خبر کو بغیر تصدیق کیے نشر کیا۔بنیادی طور پر یہ کالم آزادی صحافت پر لکھا گیا ہے جس میں یہ بھی لکھا ہے کہ ریاستی اور غیر ریاستی عناصر سوشل میڈیا کے زریعے سے کردار کشی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کو کسی بھی شخص یا سیاستدان کی کردار کشی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور طرح سے بھارتی میڈیا کی اپنی ساکھ متاثر ہو گی۔کیونکہ میڈیا کی سب سے بڑی طاقت اس کی سچائی ہے۔واضح رہے بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کا ایف 16 گرایا ہے تاہم امریکا نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے اردن سے حاصل کردہ ایف 16 طیارے کو مار گرانے کا دعوی بھی جھوٹا قرار دے دیا تھا۔

اسی طرح بھارت نے سرلنکا میں ہونے والے حالیہ حملوں کا الزام بھی پاکستان پر لگایا تھا تاہم سری لنکا کے وزیراعظمرانیل وکرماسنگھے نے سری لنکا حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی میڈیا کے الزام کو مسترد کر دیا اور کہا کہ پاکستان سری لنکا کا بہت اچھا دوست ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور قربانیاں دی ہیں ، اگر ضرورت پڑی تو دہشتگردوں کا سُراغ لگانے کے لیے پاکستان سے مدد بھی لی جائے گی۔