Live Updates

دو مئی کو وزیر اعظم عمران خان مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے ،فیصل واوڈا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو مدعو کیاہے ،انشاء اللہ منصوبہ چھ سے سات سال میں مکمل ہوگا، میڈیا سے گفتگو

منگل 30 اپریل 2019 23:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2019ء) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ دو مئی کو وزیر اعظم عمران خان مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو مدعو کیاہے ،انشاء اللہ منصوبہ چھ سے سات سال میں مکمل ہوگا ۔منگل کو یہاں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پورے پاکستان کو خوشخبری سنانی ہے،انشاللہ پرسوں 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ اندرونی و بیرونی طاقتوں نے مہمند ڈیم کو بھی کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع بنانے کی کوشش کی۔وفاقی وزیر آ بی وسائل نے کہاکہ آرمی چیف اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کو بھی مدعو کیا ہے، وزیر اعظم مہمان خصوصی ہونگے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ وزارت آبی وسائل نے مہمند ڈیم منصوبے پر 18 ارب روپے کی بچت کی ہے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ ہم پاکستان کو روشنیوں کی طرف لے کر جا رہے ہیں، 54 سال پرانے منصوبوں کو ہم مکمل کر رہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہاکہ مہمند ڈیم انشاللہ 6 سے 7 سال میں مکمل ہوگا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات