Live Updates

وزیراعظم عمران خان 2مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، فیصل واوڈا

بدھ 1 مئی 2019 01:55

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 2مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے منگل کوایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مہمند میں دریا ئے سوات پر یہ منصوبہ تعمیر کیا جا رہا ہے اور اسے پانچ سال اور 8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

فیصل نے بتایا کہ یہ 54 سال بعد کسی بھی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوگی کی۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے ایک پالیسی تیار کی جا رہی ہے اور اس کے مکمل ہونے کے بعد ملک میں روزگار کے کئی مواقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے بھی پرعزم ہے ۔واواڈا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودہ حکومت غریب عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے بہتر بنانے اور ملک کی خراب معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے معیشت پر ایک سوال کے لئے، وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی نئی اقتصادی ٹیم ملک کی خراب معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ا پنے دور حکومت میں ملک میں بین الاقوامی معیار کا ایک بھی ہسپتال تعمیر نہیں کیا جس میں اس جماعت کے رہنماؤں کو علاج کیا جا سکتا ہو ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات