Live Updates

’میں برطانوی شہری ہوں، پاکستانی سیاست میں حصہ نہیں لے سکتی‘ ریحام خان

ریحام خان نے ٹویٹر پر ایک سوال کے جواب میں پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کی وجہ بتا دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 2 مئی 2019 00:11

’میں برطانوی شہری ہوں، پاکستانی سیاست میں حصہ نہیں لے سکتی‘ ریحام ..
لندن(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی سیاست میں حصہ اس لیے نہیں لے سکتیں کیونکہ وہ برطانوی شہری ہیں۔ ریحام خان سے ان کے ایک فین نے ٹویٹر پر کہاکہ وہ پاکستان آئیں اور سیاست میں حصہ لیں تو وہ انہیں سپورٹ کرے گا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ برطانوی شہری ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایسا شخص جس کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت ہو وہ پاکستان میں الیکشن نہیں لڑ سکتا اور اسی وجہ سے کئی ارکانِ اسمبلی کو اپنی سیٹ سے ہاتھ بھی دھونا پڑ چکا ہے۔ ریحام خان سینئیر صحافی ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ بیوی ہیں اور انہوں نے ایک کتاب بھی لکھی جس میں عمران خان پر شدید تنقید کی تھی البتہ انہوں نے عملی طور پر سیاست مین حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ وہ پاکستانی سیاست میں حصہ اس لیے نہیں لے سکتیں کیونکہ وہ برطانوی شہری ہیں۔                                      
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات