سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے 11رکنی کمیٹی نمبر 6بنادی گئی ، کمیٹی صوبے میں نصابی کتب اور سوشل میڈیا پر اسلام اور صحابہ کرام کیخلاف گستاخانہ مواد کی روک تھام ،فرقہ واریت اور تاریخ اسلام کو مسنح کرنے کے مواد کا جائزہ لے گی

جمعہ 3 مئی 2019 01:20

لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کی گیارہ رکنی خصوصی کمیٹی 6 بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں اسمبلی سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت،وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس،وزیر معدنیات و کان کنی حافظ عمار یاسر ،عبدالعلیم خان ،میاں شفیع محمد ،ساجد احمد خان ،محمد معاویہ ،خواجہ سلمان رفیق ،محمد الیاس اور ابو ہافس محمد غیاث الدین شامل ہیں ۔

کمیٹی کے قیام کا فیصلہ وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی او لیول کی ایک کتاب میں گستاخانہ مواد کی نشاندہی کے بعد کیا گیا۔خصوصی کمیٹی 6صوبے میں نصابی کتب اور سوشل میڈیا پر اسلام اور صحابہ کرام کیخلاف گستاخانہ مواد کی روک تھام ،فرقانہ واریت اور تاریخ سلام کو مسنح کرنے کے مواد کا جائزہ لے گی۔کمیٹی دو ماہ میں تمام نصاب کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ ایوان کو پیش کرے گی۔