خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 14مئی تک ملتوی کر دی

جمعہ 3 مئی 2019 17:00

خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 14مئی تک ملتوی کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 14مئی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت نے سماعت کی تو اس موقع پر ملزم خالد شمیم کی جانب سے دفاع میں دستاویزات پیش کی گئیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کر لیے۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی مزیدسماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی۔