ایوینجرز اینڈ گیم تیز ترین 2 ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب
ایوینجرز اینڈگیم کی تیاری پر 35 کروڑ ڈالرز سے زائد خرچ کیے گئے تھے جبکہ اس کی تشہیر پر بھی کروڑوں ڈالرز کا خرچہ ہوا
پیر 6 مئی 2019 11:55
(جاری ہے)
اس طرح اس نے ایوینجرز انفٹنی وار، اسٹار وارز دی فورس اویکن اور ٹائیٹینک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
اب اس کے سامنے اواتار کا چیلنج ہے جس نے 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کمانے کا ریکارڈ بنایا تھا اور لگ بھگ 10 برسوں سے ناقابل شکست ثابت ہورہا تھا۔ایوینجرز اینڈگیم نے محض 11 دن میں 2 ارب ڈالرز کا ریکارڈ بنایا ہے جو اس سے قبل انفٹنی وار کے پاس تھا جس نے 47 دن میں اتنی کمائی کی تھی۔بھارت میں یہ پہلی ہولی وڈ فلم بننے والی ہے جو 300 کروڑ بھارتی روپے کمانے کے قریب ہے اور ہفتہ تک اس نے 290 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا تھا۔درحقیقت یہ اب سنجو، دنگل، سلطان اور باہو بلی جیسی فلموں کے باکس آفس ریکارڈز کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے اور تیز ترین 300 کروڑ روپے کمانے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والی ہے یہ وہ ریکارڈ ہے جو آج تک عامر خان، سلمان خان یا شاہ رخ خان کی فلمیں بھی نہیں بناسکیں۔ایوینجرز اینڈگیم کی تیاری پر 35 کروڑ ڈالرز سے زائد خرچ کیے گئے تھے جبکہ اس کی تشہیر پر بھی کروڑوں ڈالرز کا خرچہ ہوا مگر یہ فلم اب 2 ارب ڈالرز کمانے کی جانب جارہی ہے مگر یہ اواتار سے سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ چھین کر اپنے نام کرسکے گی یا نہیں، اس بارے میں فیصلہ آنے والے ہفتوں میں ہوگا جو 2 ارب 78 کروڑ ڈالرز بزنس کے ساتھ اس وقت سرفہرست ہے۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.