پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں منعقد ہو گی

بدھ 8 مئی 2019 11:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2019ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں منعقد ہو گی جس میں پمز میں بیماریوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پمزکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجہ امجد نے کہا کہ کانفرنس کی تاریخوں کا اعلان تمام شعبہ جات کے سربراہ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران طبی ماہرین مختلف بیماریوں کی وجوہات علامات اور علاج کے حوالے سے اپنے تحقیقی مقالہ پیش کریں گے جن میں ہیپاٹائٹس اے، بی، سی، معدہ کے امراض، جگر، دل سمیت دیگر مختلف بیماریاں شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ ای ڈی نے پمز کے تمام شعبہ جات کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سالانہ کانفرنس کے لئے اپنے مقالہ جات تیار کریں اور کانفرنس میں شرکت کے لئے نوجوان ڈاکٹروں کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :