تھیلسمیاء کا عالمی دن :پاکستان میں تھیلسمیاء کے مریضوںمیںسالانہ8ہزار سے زائد کا اضافہ ہورہا ہے، ہیلپ انٹرنیشنل

بدھ 8 مئی 2019 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) پاکستان میں تھیلسمیاء کے مریضوںمیںسالانہ8ہزار سے زائد کا اضافہ ہورہا ہے حکومتی سطح پر اس کا کوئی سروے موجود نہیں ہے لیکن این جی اوز اور بلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں ڈھائی لاکھ بچے تھیلسمیاء کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس میں سب سے متاثرہ علاقہ صوبہ بلوچستان ہے جہاں سب سے زیادہ تھیلسمیاء کے مریض ہیں ، ان خیالات کا اظہار ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی سید عارف علی نے تھیلیسمیاء کے عالمی دن کے حوالے سے ہیلپ تھیلسمیاء کیئر سینٹر میں منعقدہ اعزازی کارکنان کے لیے منعقدہ ’’ تھیلسمیاء آگاہی ورکشاپ ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا (Thalassemia) ایک موروثی بیماری ہے یعنی یہ والدین کی جینیاتی خرابی کے باعث اولاد کو منتقل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس بیماری کی وجہ سے مریض کے جسم میں خون کم بنتا ہے یا نہیں بنتا ہے اس کو ہم صرف اور صرف آگاہی کے ذریعے روک سکتے ہیں لیکن پاکستان میں آگاہی کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوششیں نہ ہونے کے برابر ہیں یونین کونسل کی سطح پر اس مرض کی اگاہی دینے کی ضرورت ہے حکومت کو چاہیے کہ قانون پر عملدرآمد سخت کرے نادرہ جب تک کمپیوٹرآئزڈ نکاح نامہ جاری نہ کرے جب تک میاں بیوی تھیلسمیاء کا ٹیسٹ نہ کروالیں ۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے افتخار غزالی نے کہا کہ تھیلسمیاء کی آگاہی کے لیے ہیلپ انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ دور دراز علاقوں میں کیمپ لگا رہی ہے گذشتہ مہینے تیس شہروں میں ہم نے آگاہی پروگرام منعقد کیے ہیں ۔نوجوان آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اس کے خاطرخواہ نتائج برامد ہونگے لیکن اس کام کو حکومتی سطح پر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک بڑا ٹاسک ہے ۔

متعلقہ عنوان :