فضل محمود کرکٹ، پاک جیم خانہ نے ملیر جیم خانہ کو زیر کرکے فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا
بدھ 8 مئی 2019 16:28
(جاری ہے)
پاک اسٹار گراؤنڈ پر پاک جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 35اوورز میں 8وکٹوں پر 234رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔
یاسر مشتاق نے 104رنز کی شاندار اننگز تراشی جو 16چوکوں اور ایک چھکے سے سجی تھی۔ ولید احمد کے 38رنز میں 3چوکے ، کمیل عباس کے 31رنز میں 4چوکے اور فیصل امین نے 3چھکوںکی مدد سے 23رنز سمیٹے۔کہف پٹیل کو 16رنز اورمحمد اسد نے 34رنز کے 3,3وکٹیں اپنے نام کیں۔ ملیر جیم خانہ کی جوابی اننگز 33.3اوورز میں 224رنز پر تمام ہوگئی۔ ذیشان حیدر نے 82رنز کی عمدہ اننگز میں 7چوکے اور ایک چھکا جبکہ دانیال احسن کے 73رنز 9چوکوں کی مرہون منت تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ پر 104رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ محمد وقاص نے 20رنز میں 2چوکے لگائے۔ عثمان عثمانی نے 26رنز کے عوض 3حریف بلے بازوں کو پویلین روانہ کیا۔ اسامہ صدیقی اور انور خان نے 2,2وکٹوں پر اکتفا کیا۔قبل ازیں پاک جیم خانہ نے کوارٹر فائنل میں فالکن اسپورٹس کو 162رنز کی شکست کا داغ لگایا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاک جیم خانہ نے مقررہ 35اوورز میں8وکٹوں پر231رنز جوڑے۔فیصل امین 55رنز میں 4چھکے اور 4چوکے لگانے میںکامیاب رہے۔ انور خان کی44رنز 5چوکوںاور2چوکوںکی مدد سے بنے۔کمیل عباس نے 33رنز میں 5چوکے اور ایک چھکا لگایا۔فالکن اسپورٹس کی ٹیم ولید احمداورزین جاوید کی تباہ کن بولنگ کے سامنے 16.4اوورز میں 69رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حارث خان 24اور قاضی حفیظ کے 23رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ ولید احمد نے 17رنز پر 5کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ زین جاوید نے 14رنز پر 4کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
-
افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.