منشا پاشا حسن منہاج کے کام کی معترف، کمیل ننجیانی کو غلط کام کر کے معافی مانگنے کا عادی قرار دے دیا

جمعہ 10 مئی 2019 14:14

منشا پاشا حسن منہاج کے کام کی معترف، کمیل ننجیانی کو غلط کام کر کے معافی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے امریکی پاکستانی سٹینڈ اپ کامیڈین، اداکار و پروڈیوسر حسن منہاج اور کمیل ننجیانی موازنہ کرتے ہوئے کمیل ننجیانی کو غلط کام کر کے معافی مانگنے کا عادی قرار دے دیا جبکہ حسن منہاج کے کام کے لئے پسندیدگی کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق منشا پاشا نے ٹویٹر پر حسن منہاج اور کمیل ننجیانی کے متعلق ایک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے کمیل ننجیانی کے برعکس حسن منہاج کا کام بہت پسند ہے ،اگر میں غلط ہوں تو میری تصیح کریں لیکن ننجیانی غلط کام کر کے معافی مانگنے کا عادی لگتا ہے کیونکہ اس کی فلم میں دیسی خواتین کو بے وقوف اور احمق دکھایا گیا ہے جبکہ حسن اپنے کام میں توازن قائم رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں پاکستانی دیسی کامیڈینز ہیں لہذا اسے غیر منصفانہ موازنہ تصور نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :