مولانا طارق جمیل کی اپنے ہمشکل سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ملاقات کے موقع پرمولانا طارق جمیل کے چہرے پر خوشی کے ساتھ حیرانگی بھی واضح

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 11 مئی 2019 15:51

مولانا طارق جمیل کی اپنے ہمشکل سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 مئی 2019ء) : معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی شخصیت سے کون واقف نہیں۔ سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں اپنے ہمشکل کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔اگرچہ مولانا طارق جمیل کی یہ تصاویر پرانی ہیں تاہم ایک بار پھر سے یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں مولانا طارق جمیل کو اپنے ہم شکل سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر ان کے چہرے پر خوشی کے ساتھ حیرانگی بھی واضح ہے۔کہا جا رہا ہے کہ یہ تصاویر کراچی کی ہیں۔مولانا طارق جمیل کو دیکھتے ہی وہاں لوگوں کا ہجوم بھی اکھٹا ہو گیا جنہوں نے بہت پرجوش ہو کر مولانا صاحب سے ملاقات کی۔جب کہ لوگ بھی مولانا صاحب اور ان کے ہمشکل کو ایک ساتھ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے مولانا طارق جمیل ایک مشہور مبلغ اور عالم دین ہیں۔

ان کے بیانات نے لاکھوں لوگوں کے دل بدل دیے۔ وہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہیں۔ ان کی محنت سے اب تک بہت سے گلوکار اداکار اور کھلاڑی راہ راست پر آ چکے ہیں۔ آپ کا بیان اپنے اندر بے پناہ تاثیر رکھتا ہے. پوری دنیا میں اسلام کے فرزندوں کے دل کی دھڑکن ہیں. مولانا نے ابتدائی تعلیم سکول اور پھر کالج میں ایف ایس سی پری میڈیکل کی اور پھر ایم بی بی ایس کے لیے میڈیکل کالج میں داخلہ لیا. دوران تعلیم تنلیغی جماعت سے متاثر ہوئے اور مذہبی تعلیم کے حصول کا شوق لئے مدرسہ عربیہ رائے ونڈ میں داخل ہوئے۔

ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہناتھا کہ میں اپنے سکول ،کالج کا بہترین ٹاپ سنگر تھا، میوزیکل پروگرام ہوتا توہرلڑکا ایک بار آتا اور مجھے 2بار بلاتے تھے۔انہوں نے ایک تقریب میں طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یونیورسٹی میں 69ء اور 71ء میں یہاں آیا تھا۔ ہمارے کچھ دوست یہاں داخل ہوگئے تھے۔مجھے توپڑھنے کا شوق نہیں تھا، ہمیں تکبر تھا کہ اللہ نے ہمارے آباؤاجداد کو زمینیں دی ہیں، نہ بھی پڑھے تو کچھ نہیں ہوتا۔تاہم اب مولانا طارق جمیل معروف عالم دین ہیں اورخوبصورت لب ولہجے کے مالک مولانا طارق جمیل کی اسلامی تبلیغ سے متاثر ہو کر کئی لوگ اسلام میں داخل ہوئے۔