کبیروالا، اوباش نو جوان نے پندرہ سالہ لڑکے کو بدفعلی کانشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 11 مئی 2019 16:38

کبیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) اوباش نو جوان نے پندرہ سالہ لڑکے کو بدفعلی کانشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار،مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق گزشتہ شام نواحی موضع جسو کانویں کے رہائشی محمد خورشید کا پندرہ سالہ بیٹا محمد رمضان گھر سے باہر نکلا کہ اوبا ش محمد نبیل ولد محمد اکرم انساری اسے ورغلاتا ہوا آٹے کی چکی میں لے گیا اور وہاں کمرے میں لے جاکر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے بدفعلی کانشانہ بناڈالا اورزبان کھولنے پر بدنام کر نے کی دھمکیاں دیتا فرار ہو گیا، سرائے سدھو پو لیس نے متاثرہ کی درخواست پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :